ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کرکٹر عرفان پٹھان کو بیوی کی تصویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پرتنقیدکاسامنا کرناپڑا

کرکٹر عرفان پٹھان کو بیوی کی تصویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پرتنقیدکاسامنا کرناپڑا

Tue, 18 Jul 2017 23:45:45  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد،18/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے اپنی بیوی صفا بیگ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، اسلام سے منسلک قوانین اور روایات کا دھیان نہیں رکھنے کے لئے troll  کیا جانے لگا۔وڈودرا کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اسٹاگرام اور فیس بک پرتصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھاتھاکہ یہ لڑکی مصیبت ہے۔ایک وقت ٹیم انڈیا کے اہم رکن رہے عرفان کو یہ تصویر پوسٹ کرنابھاری پڑا اور ان کی بیوی کے لباس اورنیل پالش کولے کرتنقیدشروع ہوگئی۔عرفان پٹھان اپنی کارکردگی سے بہت میچوں میں بھارتی ٹیم کوجیت دلاچکے ہیں۔


Share: